‎حکومت کی نااہلی، اہم منصوبہ سیاست کی نذر

11 Nov, 2019 | 06:07 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) پنجاب میں توانائی کی کمی پوری کرنے والا منصوبہ سیاسی مخالفت کی بھینٹ چڑھ گیا، پنجاب حکومت نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے منی ہائیڈور پاور پلانٹس کا منصوبہ ڈراپ کردیا ہے۔

‎سابق دور حکومت میں پنجاب میں منی ہائیڈرو پلانٹس کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن محکمہ توانائی پنجاب کو محکمہ انہار کی جانب سے این او سی جاری نہ ہونے پر ہائیڈرو پاور پلانٹ کا منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے۔ سابق دور حکومت میں منی ہائیڈور پاور پلانٹس کی تعمیر سے قبل فزیبلٹی کیلئے خزانے سے دو کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے صوبے میں توانائی پوری کرنے کیلئے منصوبہ شروع کی گیا تھا۔

محکمہ توانائی پنجاب نے ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تشکیل کیلئے محکمہ انہار کو این او سی کیلئے مراسلہ لکھا ہے کہ محکمہ انہار کی جانب سے این او سی جاری نہ ہونے پر بجلی پیدا کرنے کی لاگت میں اضافے پر منصوبہ ترک کیا گیا۔ محکمہ توانائی پنجاب نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کو فنڈز دیگر سکیموں کیلئے منتقل کرنے سے متعلق مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ بجٹ میں مختص 31 کروڑ روپے کے فنڈز دیگر اسکیموں کو منتقل کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں