( رضوان نقوی ) کرکٹرز اور فنکاروں کے بعد ڈاکٹرز بھی ایف بی آر کے نشانے پر، ماہر امراض جلد ڈاکٹر عاطف کاظمی کو 15 کروڑ روپے کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
ایف بی آر نے کرکٹ سٹارز اور فنکاروں کے بعد ڈاکٹرز کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ماہر امراض جلد ڈاکٹر عاطف کاظمی کو 15 کروڑ روپے کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے وزیراعظم پورٹل پر شکایت موصول ہونے پر ڈاکٹر عاطف کا 5 سالہ آڈٹ شروع کیا تھا۔
ڈاکٹر عاطف کاظمی کا سال 2014 سے سال 2018 تک کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا گیا۔ ایف بی آر نے ماہر امراض جلد ڈاکٹر عاطف کاظمی کی مختلف بنکوں میں موجود اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔