ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام

11 Nov, 2019 | 04:23 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام، شہر کی سبزی وفروٹ منڈیوں میں فارمر مارکیٹس قائم کردی گئیں، کسان مختص جگہوں پرکمیشن ایجنٹوں کے بغیر سبزیاں اورپھل خود عوام کوفروخت کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی منڈیوں میں فارمرمارکیٹں قائم کر دی گئی ہیں جہاں کسان اپنے کھیت سےسبزیاں و پھل منڈی میں لاکر خود فروخت کر سکیں گے۔  ڈپٹی کمشنردانش افضال کا کہنا ہے کہ اگر کسان کمیشن ایجنٹ سے بچنا چاہتا ہے تو وہ مخصوص جگہ پراپنے سبزیاں یا پھل خود عوام الناس کو فروخت کرسکے گا، بادامی باغ، کاچھا منڈی، ملتان روڈ منڈی اور سنگھ پورہ منڈی میں فارمرز کو جگہ دی گئی ہے۔

شہری سستے داموں پھلوں اورسبزیوں کی خریداری ان مخصوص جگہوں سے کرسکتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز بھی منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں، جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں کل کی نسبت آج 10 روپے کی کمی کا دعوی کیا جا رہا ہے آج ٹماٹر 175 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے۔

مزیدخبریں