اساتذہ کیلئے اہم خبر

11 Nov, 2019 | 03:38 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پراساتذہ کے کوائف آن لائن اپ لوڈ کرنے کی آخری تاریخ،سسٹم کورات 12 بجےلاک کردیا جائےگا، کوائف فراہم نہ کرنے والےاساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی کی جائےگی۔

پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں میں پڑھانے والےاساتذہ کیلئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر اپنے کوائف آن لائن اپ لوڈ کرنےکی آج آخری تاریخ ہے،رات12 بجے کے بعد اساتذہ کو کوائف درست کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےسکول سربراہان کو رات بارہ بجے تک کوائف فراہم نہ کرنے والے اساتذہ کی فہرست محکمےکو بھجوانے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ  کوائف فراہم نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف  پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی کی جائےگی۔

مزیدخبریں