(شاہد ندیم)لیسکونے43 کروڑ روپے کی لاگت سے پچاس بکٹ کرینزخریدنے کی منظوری دیدی جبکہ دس ہزار پولز اورسنگل و تھری فیز میٹرز بھی خریدنے کی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکوکمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کروڑوں روپےکا میٹریل خریدنے کی منظوری دے دی، لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لائن سٹاف کے لئے 50 بکٹ کرینز خریدنے کی منظوری دیدی ہے،جن پر43 کروڑ روپے کی لاگت آ ئے گی،بکٹ کرینزڈویژنل اور سب ڈویژنل سٹاف کو فراہم کی جائیں گی تاکہ بارش اور دھند میں لائن سٹاف کو کام کرنے میں آسانی ہو۔
دوسری جانب لیسکو بورڈ نے دس ہزار کھمبے اورسنگل و تھری فیز میٹرز بھی خریدنے کی اجازت دیدی ہے۔