میاں محمد نواز شریف کی لندن روانگی کی ٹکٹیں کینسل

11 Nov, 2019 | 09:32 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی 42)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن روانگی منسوخ کر دی گئی، قطر ایئر ویز کی پرواز 629سے ٹکٹیں کینسل کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے بھی ایئر پورٹ پر تمام تر انتظامات کر رکھے تھے، لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز 629کی بورڈنگ مکمل کر دی گئی،میاں محمد نواز شریف شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کی اسی پرواز 629سے بکنگ کینسل کر دی گئی،میاں محمد نواز شریف کی روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع شریف فیملی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ابھی تک حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی،نوازشریف کے پلیٹ لٹس خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث وہ اب تک گھر میں قائم انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، نوازشریف کانام تاحال ای سی ایل میں موجود ہے.

نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان نے بھی لندن جانا ہے، شریف فیملی حکومت کی جانب سے اجازت کی منتظر ہے جیسے ہی اجازت ملے گی نوازشریف روانہ ہو جائیں گے,

 لیگی رہنمامریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ نواز شریف کے پلیٹلٹس بڑھانے کے لئے گذشتہ روز سٹیرائیڈز کی خوراک دی گئی تھی، نواز شریف کو بار بار سٹیرائیڈز نہیں دیئے جا سکتے،ان کانام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکا، ان کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے،کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں،واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد  نواز شریف کی  لندن روانگی کی ٹکٹ گزشتہ روز کنفرم ہوگئی تھی،  نواز شریف پیر کی صبح 9بج کر 5 منٹ پر  لندن کیلئے براستہ دوحہ روانہ ہونا تھا۔

مزیدخبریں