مناواں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ شخص جاں بحق

11 Nov, 2018 | 11:24 AM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) مناواں کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس نے نذیر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے قبرستان روڈ پر نذیر اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ نذیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نذیر کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیا گیا جس کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں