ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آزاد کشمیر میں بجلی کی قیمت پر احتجاج، پولیس اہلکار جاں بحق، جگہ جگہ تصادم، درجنوں زخمی

Azad Kashmir, Electricity price agitation, Police personals died, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آزادکشمیر میں مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج نے پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کی شکل اختار کر لی۔ میرپور  میں مظاہرین کی فائرنگ  سے اے ایس آئی جاں بحق  اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ کوٹلی میں تصادم کے نتیجہ میں  35 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

کئی دیگر علاقوں میں سڑکوں پر تصادم میں متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔آزاد کشمیر احتجاج میں  کوٹلی میں پولیس مظاہرین کے مابین تصادم کے دوران  35 سے زاہد پولیس ملازمین  زخمی ہو گئے.  زخمی ملازمین میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کا  ڈی ایچ کیو اور دیگر ہسپتالوں میں علاج معالجہ جاری ہے۔  بعض شدید زخمیوں کو  اسلام آباد ریفر کیا گیا ہے۔ 

آزادکشمیر میں مہنگی بجلی اور  ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران  مظاہرین اور  پولیس میں تصادم کے باعث متعدد مظاہرین  اور  پولیس اہلکار  زخمی ہوئے، فائرنگ سے ایک اے ایس آئی جاں بحق بھی ہوگیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میرپور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف اضلاع میں آج دوسرے  روز  بھی مکمل اور جزوی ہڑتال کی گئی۔

آزاد کشمیر کے کئی  شہروں سے دارالحکومت مظفرآباد جانے والے احتجاجی  قافلوں کوآج بھی جگہ جگہ پولیس نے روکا۔   کوٹلی، نکیال  اور  میرپور میں مظاہرین اور  پولیس کے درمیان تصادم ہوئے۔

احتاجی مظاہرین نے سڑکوں پر پولیس کی کھڑی کی ہوئی رکاوٹیں توڑ دیں۔ پولیس اور  مظاہرین میں جھڑپیں ہوتی  رہیں۔

میرپور  میں مظاہرین کی فائرنگ  سے اے ایس آئی جاں بحق  اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کوٹلی میں پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین اور مظاہرین کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

مظاہرین نے مجسٹریٹ کی گاڑی کو آگ لگا دی، انہوں نےمتعدد شہریوں کی گاڑیوں کو بھی آگ  لگا دی۔

کوٹلی میرپور روڈ پر مظاہرین نے پولیس اہلکار کو پہاڑی سےکھائی میں پھینک دیا۔

ایسے ہی تصادم کے دوران گرفتاری سے بچنےکے لیے ایک نوجوان نے دریائے نیلم میں چھلانگ لگادی، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوٹلی میں 40 زخمی لائےگئے جن میں سے 12 پولیس اہلکار  اور 28 مظاہرین شامل ہیں، جب کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ ان کے 36 افراد زخمی ہیں اور  60 افراد حراست میں لیےگئے ہیں۔

دوسری جانب ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی کا کہنا ہےکہ  احتجاج کے دوران زخمی 52 افراد ڈی ایچ کیو اسپتال لائےگئے، ڈی ایس پی سمیت 78 زخمی پولیس اہلکار  اسپتال لائےگئے ہیں۔