ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز میں دھواں، رن وے پر ایمرجنسی لگ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد کی پروازکے طیارے میں دھوئیں  کی موجودگی کا انکشاف ہونے پر   جہاز کے اطراف ایمرجنسی ڈیکلئیر کر دی گئی۔

تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ دھواں جہاز کے اندر کھانے  پینے کی اشیا کے کیبن  سے اٹھ رہا تھا اور اس کے ساتھ کھانا جلنے کی بو بھی جہاز کے اندر پھیل گئی تھی۔

دھویں کا تعلق جہاز کے سسٹمز سے نہ ہونے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد  جہاز کو کلئیر کر کے فلائٹ کو  ٹیک آف کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

 جہاز میں دھویں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر دھویں کی اطلاع پر دبئی ائیرپورٹس انتظامیہ نے طیارہ کو ٹیک آف کرنے سے روک دیا  تھا۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے   طیارے کے اطراف ایمرجنسی بھی ڈکلئیر کر دی تھی۔  طیارہ کے اندر کسی ہنگامی صورتحال کے امکان کے پیش نظر ، فائربریگیڈ  کی گاڑیاں اورایمبولینسز  بھی رن وے پر طلب کر لی گئی تھیں۔  

ائیرپورٹ کے سٹاف  نے جہاز کے اندر تمام حصوں کی جانچ پڑتال کی جس میں کافی  وقت لگ گیا۔ 

پی آئی اے کی یہ فلائٹ کافی تاخیر کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی  اور  تین گھنٹے تاخیر کے ساتھ اسلام آباد  لینڈ ہوئی۔