ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، مریم نواز

ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہاکی ٹیم پاکستان نے قوم کے دل جیت لئے ۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی جانب سے شاندار پرفارمنس پر مریم نواز نے کہا کہ ہاکی ٹیم پاکستان نے قوم کے دل جیت لئے ۔ اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ٹیم پاکستان نے جاپان سے مقابلہ خوب کیا۔ ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔