وحدت کالونی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی

11 May, 2024 | 08:40 PM

اسرار خان: وحدت کالونی میں شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو زخمی ہو گئے۔ 
زخمیوں کی شناخت نصیر اور شفیق کے نام سے ہوئی ہے، ان زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا  ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ  شہری کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ملزم نصیر ریکارڈ یافتہ  جرائم پیشہ ہے۔ اس پر مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات  شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں