مرتضیٰ وہاب نے بھی قومی ہاکی ٹیم کے لئے انعام کا اعلان کر دیا

11 May, 2024 | 08:31 PM

سٹی42: کراچی  کے مئیر مرتضیٰ وہاب نے بھی قومی ہاکی ٹیم کے لئے انعام کا اعلان کر دیا۔ 

مرتضی وہاب نے تیرہ سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے اور جیت کے قریب پہنچ کر  سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پینلٹی ژوٹس پر ہار جانے والی ٹیم کے ہر رکن کو ایک لاکھ روپے فی کس کیش پرائز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ 

 مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قومی ٹیم کا سلور میڈل جیت جانا پاکستان میں ہاکی کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔ قومی ٹیم فائنل سے پہلے تک ناقابل شکست تھی۔فائنل میں جاپان کا مقابلہ اچھا کیا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ 

مزیدخبریں