ارجنٹائن میں ٹرینوں کے تصادم میں 60 افراد زخمی ہو  گئے

11 May, 2024 | 08:07 PM

سٹی42: ارجنٹائن میں ٹرینوں کے تصادم میں 60 افراد زخمی ہو  گئے۔

 جمعہ کو بیونس آئرس میں سات بوگیوں والی ایک مسافر ٹرین ایک لوکوموٹیو اور ایک خالی ٹرین کار سے ٹکرا گئی جس سے کم از کم 60 افراد زخمی ہو گئے۔

 حکام نے  اس حادثہ کے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔ ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ، پولیس اور ایمبولینس گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود تھیں جنہوں نے لوگوں کو نکالنے اور زخمیوں کو ہسپتال لے جانے میں مدد کی۔

ٹیلی ویژن اور ڈرون فوٹیج میں ٹرینوں کو ارجنٹائن کے دارالحکومت کے پالرمو کے علاقے میں ایک اوور پاس پر آمنے سامنے دکھایا گیا۔ تصادم میں مسافر ٹرین کی پہلی بوگی پٹری سے اتر گئی اور اسے نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں