سٹی42: افغانستان کے صوبے میں بغلان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب حادثات میں 150سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیلاب سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان سے قطر کے صحافتی ادارہ الجزیرہ کے زریعہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ بغلان کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلاب اور مکانات گرنے سمیت کئی نوعیت کے حادثات میں کم از کم 150 افراد کے ہلاک ہونے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
شمالی افغانستان کے صوبہ بغلان میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے ڈیزاسٹر میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بتایا جا رہا ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سینکڑوں افراد سیلاب کے پانی میں گھرے ہوئے گھروں میں محصور ہیں۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ ان محصور افراد کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز بھیج دیئے ہیں.