وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمنی کے ریجنل ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ بینیڈک اینسلمن کی ملاقات

11 May, 2024 | 05:21 PM

This browser does not support the video element.

راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ٹی یو وی رائن لینڈ (TUV Rheinland) کمپنی، جرمنی کے ریجنل ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ بینیڈک اینسلمن(Benedik  Aneselmann) کی ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات میں پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔ 

ملاقات میں پنجاب میں فلاحی منصوبوں کے لیے ٹی یو وی رائن لینڈ سے تکنیکی معاونت کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ترقیاتی پراجیکٹس کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ، پروجیکٹ مینجمنٹ، سرٹیفیکیشن اور آڈیٹنگ کےلئے سروسز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بینیڈک اینسلمن کی پنجاب میں فلاحی منصوبوں کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

ملاقات میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ مؤثر بنانے کیلئے اشتراک کار کا اصولی فیصلہ کیاگیا، ساتھ ہی  پنجاب میں  منصوبوں کے کامیاب تکمیل میں تکنیکی مدد اور مہارت فراہم کرنے پر اتفاقِ رائے ہوا۔

بینیڈک انیسلمن نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگن کو سراہتے ہوئے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں جدت اور پائیدار حل کے لیے ٹی یو وی رائن لینڈ کے ساتھ شراکت داری کی پیشکش کو سراہا، کہا کہ ٹی یو وی رائن لینڈ اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

سینیر منسٹر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزیدخبریں