راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک اور وعدہ پوراکردیا ۔
وزیر اعلیٰ آفس میں چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبا کوبلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بلا سود اور آسان اقساط پر ای بائیک اور پٹرول بائیک کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کی ای بیلٹنگ کی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے بٹن دباکر طلبا وطالبات کے لئے4مختلف کیٹیگری کی ای بیلٹنگ کی۔
چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبا کوبلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس کی ای بیلٹنگ کے موقع پر مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر تمام اداروں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے محنت کی،شاباش ۔ وزیراعلی مریم نواز خواتین کی ایمپاور منٹ کے نہایت احسن اقدامات کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ورکنگ وویمن اور سپیشل افراد کے لئے شاندار سکیمیں لارہے ہیں ۔ وائس چانسلرز اور کالج پرنسپلز کا روڈ شوز کے انعقاد کے لئے تعاون کرنے پر شکریہ اد ا کرتے ہیں۔ بلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس انفراسٹرکچر کی تبدیلی نہیں بلکہ کلچر کی تبدیلی ہے۔ انشا ء اللہ جلد دوسرے فیز کا آغاز کریں گے، دوسرے فیز میں ای بائیکس کی تعداد زیادہ رکھیں گے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کو بلا سود آسان اقساط پر بائیکس دینے کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، کہا کہ طلبا و طالبات کو شفاف ای بیلٹنگ کے ذریعے ایک ہزار ای الیکٹرک بائیک اور 19000 پٹرول بائیک دی جارہی ہے ۔ الیکٹرک بائیک لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان اور بہاولپور کے طلبا و طالبات کو دی جائیں گی۔ تمام اضلاع کے طلبہ نے چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت بلاسود اور آسان شرائط پر بائیک کے حصول کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں ۔ بلاسود اور آسان اقساط پر بائیک کے حصول کے لئے طالبات نے بڑی تعداد میں مثبت رسپانس دیا ۔ والدین طلبا و طالبات کی آگاہی کے لئے مختلف یونیورسٹیز،کالجز اور آئن لائن روڈ شو کرائے گئے۔ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت بلاسود اور آسان شرائط پر بائیک کے حصول کیلئے ایک لاکھ 90ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ۔ 72 ہزار 640طلبہ نے آن لائن درخواستیں جمع کرائی۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران میں تعریفی اسناد دیں ۔
چیئرمین پی آئی ٹی بی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری ایکسائز، چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز،متعلقہ حکام اور طلبہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور وعدہ پوراکردیا
11 May, 2024 | 03:52 PM