ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب میں نئے بلدیاتی ایکٹ کی تیاری کیلئے کمیٹی کا اجلاس

11 May, 2024 | 03:22 PM

Ansa Awais

This browser does not support the video element.

سٹی42: صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب میں نئے بلدیاتی ایکٹ کی تیاری کیلئے کمیٹی کا اجلاس، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حتمی فیصلے سے قبل ہر پہلو پر غور کیا جائے گا ۔

پنجاب میں نئے بلدیاتی قانون کی تیاری کیلئے قائم کمیٹی کا دوسرا مشاورتی اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ صدارت کنوینر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کی۔ شریک کنوینر وزیر تعلیم رانا سکندرحیات، ارکان اسمبلی، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کونسل کی آبادی کے تعین کیلئے مختلف تجاویز پر بحث کی گئی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حتمی فیصلے سے قبل ہر پہلو پرغورہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی آبادی کا تعین کرنے سے پہلے کم آبادی والے دشوار گزار علاقوں کو مدنظر رکھا جائیگا اور اس حوالے سے پہلے متعلقہ ایم پی ایز سے مشاورت ہوگی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تجویز دی کہ نئی ٹائون کمیٹی یا وارڈز بنانے سے پہلے مالیاتی پہلوئوں اورانسانی وسائل کو مدنظر رکھنا ہوگا۔کمیٹی کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔

مزیدخبریں