برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ, فارمی انڈے بھی مہنگے

11 May, 2024 | 02:56 PM

سعید احمد : لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔   

مرغی کا گوشت 7روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  477روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 317روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 329روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ 

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافے سے قیمت 256روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7440روپے میں فروخت  ہوگی.

 
 

مزیدخبریں