جنید ریاض: گورنمنٹ گرلزہائی سکول لدھکے میں ناقص انتظامات ,سکول ہیڈمسٹریس شازیہ وحید کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ۔ہیڈمسٹریس کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ڈی ای او سکینڈری لاہور نیئر اقبال نے سیکرٹری ایجوکیشن کو مراسلہ لکھ دیاہے۔دوران وزٹ سکول کے مرکزی گیٹ پر درجہ چہارم ملازم موجودنہیں تھا،کلاس رومز میں جالوں کی بھرمار،ضمنی انتخابات کےپوسٹرز تاحال آویزاں تھے،پرانی کتابیں ہیڈمسٹریس کے کمرے میں پڑی ہوئی تھی،ادارے کے بچے سٹوڈنٹ کونسل کے قیام کے حوالے سے لاعلم تھے۔
ہیڈمسٹریس شازیہ وحید کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی درخواست بھی جاری کی گئی ۔
گورنمنٹ گرلزہائی سکول لدھکے میں ناقص انتظامات ,ہیڈمسٹریس کو شوکاز نوٹس جاری
11 May, 2024 | 12:28 PM