چئیرمین پی سی بی محسن نقوی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچ گئے

11 May, 2024 | 12:07 PM

Ansa Awais

وسیم احمد:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچ گئے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست کے بعد محسن نقوی  کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے ائرلینڈ پہنچے. چیئرمین نے  آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچ کر سب سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، دوران ملاقات محسن نقوی اور کھلاڑیوں کے درمیان غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پہلا میچ تھا امید ہے سیریز انشاءاللہ ہم جیتیں گے، ہمارے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، بابر کی اپروچ اور کھیل سے مجھے امید ہے انشاءاللہ پاکستان ٹیم اچھے نتائج لائے گی۔ ٹیم کھلاڑی اور کپتان سب ایک پیج پر ہیں، کچھ عناصر سوشل میڈیا پر فضول پروپگنڈا کر رہے ہیں۔ کرکٹ شائقین بھی اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔  

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جو غلطیاں پہلے میچ میں ہوئی انہیں نہیں دہرائیں گے، پہلا میچ کھیل کر یہاں کی کرکٹ کا اندازہ ہو گیا ۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی 14 مئی کو پاکستان واپسی ہوگی۔ وہ آئرش کرکٹ بورڈ کے حکام اور آئرش حکومت کے عہدیداران سے ملیں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آئرلینڈ نے مہمان پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں