سعید احمد: ایف آئی اے امیگریشن نے مسافروں کی سفری دستاویزات ایک بار سے زائد چیک کرنیکاعمل روک دیا۔ڈائریکٹر امیگریشن کے جاری احکامات کا اطلاق بیرون ملک آنے اور جانیوالے مسافروں پر کردیا گیا۔
تمام امیگریشن چیک پوسٹ پر گروپ چیکنگ سمیت خارجی دروازوں پر بھی دوبارہ چیکنگ نہیں ہو گی۔احکامات میں سفری دستاویزات کے حوالے سے متعلقہ شفٹ انچارج ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔امیگریشن کلیئرنس میں سفری دستاویزات چیکنگ میں انسانی غلطی کی ری چیکنگ میں تصحیح کی جاتی رہی ہے۔
کئی دہائیوں سے جاری ری چیکنگ انسانی سمگلنگ و جعلی سفری دستاویزات کی روک تھام میں انتہائی معاون رہی ہے۔ری چیکنگ پر پابندی سے ہیومین ٹریفکنگ اور ٹریفکنگ ان پرسن پر کنٹرول کےاقدامات کو نقصان کا خدشہ ہے۔