وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت

11 May, 2023 | 09:53 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف سے جمیعت علمااسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے ریاستی اداروں پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگوبھی کی۔

مزیدخبریں