ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ عدالتوں نے حکم کے بجائے خواہشات کا اظہار کیا،میں آرڈر کا منتظر تھا عدالت نے خواہش کا اظہار کردیا،ملک میں دو معیار کیوں ہیں؟
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ حسن سلوک کیا صرف عمران خان کیلئے ہے؟کیا عمران خان نے تشدد کیلئے نہیں اکسایا؟کور کمانڈر لاہور کے گھر پر حملہ پر ازخودنوٹس نہیں لیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں انہیں ڈنڈے مارے گئے پھر کچھ یاد نہیں،عدالت کو یادگار شہدا پر حملوں پر ازخودنوٹس لینا چاہئے تھا، ریاست پر حملہ ہوا ہے، ریاستیں ایسے چلتی ہیں؟ خواجہ آصف نے کہاکہ عدالت کو یادگار شہدا پر حملوں پر ازخودنوٹس لینا چاہئے تھا، ریاست پر حملہ ہوا ہے، ریاستیں ایسے چلتی ہیں؟