علی ساہی : سرکاری و نجی اداروں پر حملوں میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2250 سے زائد شرپسند عناصر گرفتار , پرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 150سے زائد پولیس افسران واہلکار زخمی ہوئے۔
پنجاب پولیس کے زخمیوں میں لاہور کے 63،فیصل آباد 26، گوجرانوالہ 13،راولپنڈی کے 29 پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔ اٹک کے 10، سیالکوٹ 5 اور میانوالی کے 6 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔پنجاب پولیس کے زیر استعمال 72 جبکہ 8 نجی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی اور نذر آتش کیا گیا.
لاہور میں 23،راولپنڈی 18، فیصل آباد 18،ملتان 8، سیالکوٹ 5،گوجرانوالہ 3 اوراٹک میں پولیس کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں اورپر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔سی سی ٹی وی کیمروں، سوشل میڈیا فوٹیجز اوردیگر شواہد کی مدد سے شرپسند عناصر کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔