ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 قیادت ورکرز کو ورغلا کر لے جاتی ہے اور پھر استعمال کرتی ہے، انصافی کارکن کا اعتراف

PTI, Ashraf Butt, Rahwali, Gujranwala Cant, Riots, Confession, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف گوجرانوالہ کے کارکن اشرف بٹ نےگوجرانوالہ کینٹ چیک پوسٹ کا گیٹ جلانے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قیادت ورکرز کو ورغلا کر لے جاتی ہے اور پھر استعمال کرتی ہے،  ویڈیو بیان میں اشرف بٹ نے قیادت کے ورغلانے پر چیک پوسٹ پر حملہ میں ملوث ہونے پر شرمساری ظاہر کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں سے کہا کہ وہ کسی کے ورغلانے سے غیر قانونی کام میں ملوث نہ ہوں۔

راہوالی کینٹ کے رہائشی اشرف بٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ 9 مئی کو پی ٹی آئی رہنما محی الدین وڑائچ کے ڈیرے پر گیا تھا، وہاں سے پی ٹی آئی کارکنان ریلی کی شکل میں کینٹ کی چیک پوسٹ پر پہنچے۔

 ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی لسٹ جاری
اپنے ویڈیو بیان میں اشرف بٹ نے اعتراف کیا کہ کینٹ چیک پوسٹ پر پہنچنے کے بعد انہوں نے پاک فوج اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، چند ورکرز نے فوجیوں پر پیٹرول بم بھی پھینکے جس کے بعد وہ وہاں سے بھاگ نکلا اور پی ٹی آئی قیادت کو بھی بھاگتے ہوئے دیکھا۔

اپنے اعترافی بیان میں اشرف بٹ کا کہنا تھا کہ  قیادت ورکرز کو ورغلا کر لے جاتی ہے اور پھر استعمال کرتی ہے۔

اعترافی بیان رکارڈ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن اشرف بٹ نے قسم کھا کر یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسی کارروائیوں میں شامل نہیں ہوگا، اس نے پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ایسی کارروائیوں میں شامل نہ ہوں۔