پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا اسلام آباد اور راولپنڈی میں فلیگ مارچ  

11 May, 2023 | 05:40 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاک فوج اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں فلیگ مارچ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جڑواں شہروں میں فلیگ مارچ کیا، پاک فوج کافلیگ مارچ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں اسلام آباد بشمول کانسٹیٹیوشنل ایوینیو اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کیاگیا،فلیگ مارچ کا مقصد شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

مزیدخبریں