اعجاز چوہدری کوگرفتار کر لیا گیا

11 May, 2023 | 05:15 PM

ویب ڈیسک:میڈیا اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے راہنما سینیٹراعجاز چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اعجاز چوہدری کی بدھ کے روز ایک آڈیو ریکارڈنگ لیک ہوئی تھی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتا رہے تھے کہ لاہور کینٹ میں جناح ہاوس جہاں کور کمانڈر لاہور کی فیملی رہائش پذیر تھی اسے کیسے تباہ کیا گیا۔

اس آڈیو کلپ اور حساس اداروں کی اطلاعات کی روشنی میں اعجاز چوہدری کو لاہور میں جناح ہاوس پر حملہ کا ایک مرکزی کردار تصور کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں