(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے الحاق شدہ کالجز کے سمسٹر سسٹم کے تحت 12 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے۔
پنجاب یونیورسٹی نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر امتحانات ملتوی کیے ہیں۔کنٹرولر امتحانات رئوف نواز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمسٹر امتحانات اب 19 مئی سے شروع ہوں گے۔پنجاب یونیورسٹی نے 12 اور 13 مئی کو ہونے والے عملی امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔12 اور 13 مئی کو ملتوی ہونے والے عملی امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔15 مئی اور اس کے بعدہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔