ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ایوی ایشن نےلاکھوں کا نقصان ہونے سے بچا لیا

سول ایوی ایشن نےلاکھوں کا نقصان ہونے سے بچا لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے )  نے خاتون مسافر کا  اسلام آباد میں کھویا ہوا لاکھوں کا سامان ڈھونڈ کر خاتون کو لوٹا دیا۔ 

ترجمان سی اے اے کے مطابق خاتون نے ائیرپورٹ پارکنگ نمبر 12 میں ہینڈ بیگ بھول جانے کی شکایت درج کرائی تھی،گمشدہ سامان میں 6 تولے سونے کے سیٹ کے زیورات اور 1100 یو کے پاؤنڈز شامل تھے۔سول ایوی ایشن اتھارتی حکام کا کہنا ہے کہ  مذکورہ خاتون مسافر مانچسٹر سے اتحاد ائیرویز کی پرواز  لے کر اسلام آباد پہنچی تھی، اسلام آباد پہنچنے پر خاتون  اپنا ہینڈ بیگ بھول گئیں۔شکایتی سیل نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پارکنگ سے بیگ اٹھانے والے مسافر کا پتہ لگالیا،  بیگ اٹھانے والا مانسہرہ کا رہائشی مسافر الصبح عمرہ فلائیٹ سے جدہ سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق سی اے اے ویجلنس اسٹاف کے رابطہ کرنے پر مسافر نے 15 لاکھ روپے مالیت کی اشیا ائیرپورٹ پہنچا دیں جس کے بعد ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کو ان کے شوہر کی موجودگی میں سامان واپس کردیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer