ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاسم سوری پر  چیک پوسٹ پر حملے،شہری کے قتل کا مقدمہ

Quetta, Qasim Soori, Cheack Post, FIR, Murder Charges, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور تحریک انصاف کوئٹہ کے کئی راہنماوں کے خلاف پولیس نے قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  قاسم سوری ،  مبین خلجی، ڈاکٹر منیر بلوچ، خادم حسین وردک اور  باری بڑیچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف قتل، اقدام قتل، دہشتگردی، سرکا ری اسلحہ چھینے، بغاوت، کار سرکار میں مداخلت سمیت 18دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں،کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے قاسم سوری اور مبین خلجی کی ہدایات پر ائیر پورٹ روڈ پر مظاہرہ کر تے ہوئے سڑک بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ کیا۔

 مقدمے کے متن کے مطابق مظاہرین کو اکساتے ہوئے عسکری چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین نے براہ راست فائرنگ شروع کردی جس میں عمر عزیز نا می شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ،مظاہرین نے حکومت پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف نعرے بازی کی، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس سے اسلحہ چھینا اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔

قاسم سوری نے کل ایک سوشل پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ اسلام آباد میں پولیس نے ان کی بیوی کو بھی ڈی چوک پر احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔