ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو نیب تحویل میں بیگم سے فون پر بات کرنے کی رعایت

Imran Khan, PTI, Accountability Court Islamabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: اسلام آباد حتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس  میں نیب کے زیرحراست سابق وزیراعظم عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل کو میڈیکل ٹیم کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔ عمران خان کواپنی بیوی بشریٰ بی بی سے فون پر بات کرنے اور ان کے وکیل کو دوران حراست ملاقات کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ۔

بدھ کے روز القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر درخواست پر عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔ عدالت میں پیش کئے جانے کے دوران عمران خان نے عدالت سے کہا تھا کہ انہیں ان کے معالج سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

 فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان ک کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں سرکاری ہسپتال پمس کے سینئیر  ڈاکٹروں کی ٹیم نے قانونی ضرورتت پوری کرنے کے لئے ان کا میڈیکل معانئنہ کیا توانہیں ان کے گزشتہ دعووں کے برعکس باکل صحت مند پایا گیا۔ بدھ کے روز احتساب عدالت میں پیش کئے جانے کے دوران عمران خان نے عدالت سے کہا تھا کہ انہیں ان کے معالج سے ملنے کی اجازت دی جائے۔