ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

لاہور ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف لاہورکے مختلف تھانوں میں 7 مقدمات کا اندراج  کیا گیا ہے جن میں تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت پر قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت 20 دفعات لگائی گئیں۔

ایف آئی آر کے مطابق میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے 2  افراد ہلاک ہوئے ہیں، عمران خان، شاہ محمود قریشی ، فرخ حبیب کی ایما پر میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید مسلح ہوکر مشتعل ہجوم کی قیادت کر رہے تھے ، میاں محمود الرشید نے دستی اسلحے سے فائرنگ کی جس سے عبدالقدیر جب کہ میاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے عبداللہ نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلاؤگھیراؤکی ترغیب دینے میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، اسد زمان ، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ د و روزمیں مظاہرین سے جھڑپوں میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت 53 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔