مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام آباد کے ترنول ریلوے اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے مظاہرین نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کو آگ لگا دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں.عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین نے اسلام آباد کے ترنول ریلوے اسٹیشن پرحملہ کیا اور پھر عمارت کو آگ لگادی،آگ لگنے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا ریکارڈ،فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس لائنز میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی، پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ،سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن اور پولیس آمنے سامنے آئے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھاناسنگجانی زخمی ہوگئے ، ان کے سر پر چوٹیں آئیں۔
مظاہرین نے تھانہ رمنا کے باہر ایک بکتر بند گاڑی بھی جلا دی ، مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں پولیس اور ایف سی کے 28 جوان زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے 110 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔