وفاقی حکومت نے صدر نیشنل بینک کو تبدیل کردیا

11 May, 2022 | 09:50 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کا صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ، صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کی 3 ماہ کی توسیع کی مدت ختم ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا، صدر نیشنل بینک کا چارچ بینک کے سنئیر ایگزیکٹو رحمت علی حسنی کو دیدیا گیا،وزیر خزانہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نیشنل بینک کو آگاہ کردیا۔

رحمت علی حسنی صدر نیشنل کے امور 12 مئی سے سنبھالیں گے، پی ٹی آئی حکومت کے دور میں عارف عثمانی کو صدر نیشنل بینک تعینات کیا گیا تھا،فروری 2022 میں عارف عثمانی کی بطور صدر نیشنل بینک 3 سالہ مدت ختم ہوگئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے عارف عثمانی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی تھی۔

مزیدخبریں