ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بری خبر، ٹویوٹا موٹرز کا اپنے پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

بری خبر، ٹویوٹا موٹرز کا اپنے پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Toyota Motors
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹویوٹا موٹر کمپنی نے شنگھائی میں وبا سے بچاؤ  کے تحت چین  سے فاضل پرزہ جات کے حصول میں مشکلات کی وجہ سے اپنے 14 پلانٹس 6 روز کےلیے عارضی طور پر بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
 چینی شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب احتیاطی تدابیر میں اضافہ جاپانی کمپنیوں کی پیداواری استعداد کو متاثر کر رہا ہے۔  اس وجہ سے ٹویوٹا موٹرز  اگلے ہفتے 6 روز کےلیے  اپنے 14 پلانٹس پر کام عارضی طور پر بند کر دے گا۔
امکان ہے کہ کمپنی کے اس فیصلے  سے  اس کی عالمی سطح پر  پیداواری استعداد میں نمایاں کمی واقع ہو گی ۔اس سے قبل بھی ہونڈا،مٹسو  بیشی اور مازدا نے بھی اپنے کارخانوں میں کام عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر