فی تولہ سونے کی نئی قیمت سامنے آنے پر خریدار حیران

11 May, 2022 | 07:20 PM

M .SAJID .KHAN

(شہزاد خان)ڈالر کیساتھ سونے کی قیمتوں کی بھی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، 1 ہی دن میں سونا 1700 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ۔ سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیئں جیولرز برادری نے قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نہ رکنے والی میراتھن ریس جاری ہے ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر فی اونس مہنگا ہونے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیئں۔

1 ہی دن میں سونا 1700 روپے ریکارڈ مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 35 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار600 روپے کا ہوگیا۔

جیولرز کی جانب سے سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے سونے کی تجارت کو مندا کردیا ہے سیل نہ ہونے سے جیولرز اور کاریگر پریشان ہیں۔

مزیدخبریں