وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، جذباتی مناظر

11 May, 2022 | 06:32 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بھائی و قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات لندن میں ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی و پارٹی امور پر بات جیت کی گئی ہے۔دونوں بھائیوں کے درمیان تاریخی ملاقات کے موقع پرجذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے بھائی کو دیکھتے ہی سینے سے لگنے کیلئے  دور سے ہاتھ پھیلا دئیے ۔ اور قریب پہنچنے پر  سابق وزیراعظم نوازشریف کے گھٹنے چھوئے ۔ جس پر نواز شریف نے انہیں سینے سے لگا لیا اور ان کی پیٹھ تھپھتھپاتے رہے۔
 جبکہ مریم نواز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اتنی عزت کس کو نصیب ہوتی ہے۔

 وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی نواز شریف سے گلے ملنے کی تصویر شیئر کی ہے۔

مزیدخبریں