(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ’الحمدللہ ! میں بالکل خیریت سے ہوں، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،گمراہ کن خبروں پر دھیان نہ دیاجائے۔ چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے بھی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
الحمد للّٰہ والد محترم چودھری شجاعت حسین خیر و عافیت سے ہیں۔
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) May 11, 2022
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چوہدری شجاعت حسین کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔