ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لمپی اسکن وبا نے لاہور میں پنجے گاڑ لئے، درجنوں مویشی ہلاک

cattle affected by limpiskin
کیپشن: cattle affected by limpiskin
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے : سندھ ،  جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کے بعد لمپی سکن بیماری نے لاہور میں بھی پنجے گاڑ دئیے۔ درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے ۔

  رپورٹ کے مطابق لمپی اسکن نامی جانوروں کی خطرناک وبا سندھ اور جنوبی پنجاب کے بعد  لاہور بھی پہنچ گئی ہے ۔ اور لاہور میں جانوروں کے اندر لمپی سکن بیماری پھیلنے کی شرح میں د ن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔لاہور میں  بیماری سے جانوروں کی ہلاکتیں بھی ہورہی ہیں ۔ اورذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 700  جانور متاثر ہوئے ہیں جبکہ صرف لاہور میں 100 سے زائد دودھیل مویشی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ 

ضلع لاہور کے علاقے  شاہ پور کانجراں، رکھ چند رائے، بیدیاں روڈ ، شاہدرہ ، لکھو ڈیر ،برکی سمیت علاقوں میں جانور متاثر ہورہے ہیں۔   ڈاکٹر عبدالرحمان ، ڈائرکٹر جنرل ریسرچ  محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں سرکاری سطح پر  لمپی سکن بیماری سے 13 جانور متاثر ہو چکے ہیں  ۔ متاثرہ جانوروں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔