وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اہم مطالبہ کردیا

11 May, 2022 | 12:52 PM

ویب ڈیسک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آئین شکنی سے متعلق کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف بیرونی نہیں جمہوری سازش ہوئی ہے یہ سازش وائٹ ہاؤس نہیں بلاول ہاؤس کی سازش ہے، ماضی میں سازشیں ہیں اس بار عمران خان کو ہٹانے کے لیے آئینہ طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی اپوزیشن کو ایک پیکیج لانے عمران خان کو ہٹانے کے لیے تین سال کوششیں کیں، اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کے ساتھ عدم اعتماد لانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مسائل اور مشکلات کا پتا ہے عمران خان کو اس کی ناکامی کا بھی علم ہے وہ اپنی کارکردگی کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہٹے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان ناکامی چھپانے کے لیے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ پر حملے کر رہے ہیں ان کو سمجھنا چاہیے وہ حکومت میں نہیں اکثریت ہمارے پاس ہے۔

بلاول نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ واپس آئیں اور اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں، آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 استعمال ہوتا ہے، تین سے 10 اپریل تک جو ہوتا رہا اورجو ابھی ہو رہا ہے وہ آئین شکنی ہے اور پی ٹی آئی قیادت، گورنر پنجاب کے اقدامات آئین شکنی ہیں۔

مزیدخبریں