ویب ڈیسک : پاک اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی، کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں 600پوائنٹ کمی واقع ہوگئی ۔
بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اورانڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی غیر معمولی مندی کا رجحان تھا جس کے نتیجے میں انڈیکس 1447.67پوائنٹس کی کمی سے43393.14پوائنٹس پر آگیا تھا جب کہ مندی کے سبب مایہ کاروں کو 2کھرب28ارب57کروڑ19لاکھ روپے سے زائد کا نقصا ن اٹھانا پڑا۔
تاہم منگل کو صورتحال قدرے بہتر رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 111پوائنٹس کے اضافے سے 43504پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا لیکن ایک دن کے وقفے کے بعد بدھ کو ایک بار پھر حصص فروخت کا دباؤ دیکھا جارہا ہے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق تجارتی وکرنٹ اکاؤنٹ خسارے اوراس کےنتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سمیت ملکی معیشت کودرپیش چیلنجز کے پیش نظرسرمایہ کار غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے جس کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری کے بجائے سرمایہ بچانے کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔