آئندہ لائحہ عمل کیاہو گا؟سابق وزیراعظم کا لندن اجلا س سے قبل اہم بیان

11 May, 2022 | 09:16 AM

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

 لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا، پاکستان میں70 سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔شکر ادا کرو جان چھوٹی ہے، آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے سیاسی، معاشی، اقتصادی، آئینی اور معاشرتی بحران پیدا کردیا ہے۔ سابقہ حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر کے گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو لندن پہنچیں گے، ان سے اہم امور پر بات چیت ہوگی۔

مزیدخبریں