کورونا مزید بڑھنے کاخطرہ؛لاہورمیں دکانیں کھل گئیں؛تاجر خوشی سے نہال

11 May, 2021 | 09:52 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عابد چودھری)شہر میں لاک ڈاون کا چوتھا روز،شہر میں چھوٹے تاجر کاروبار میں مصروف، خواتین کی بڑی تعداد بازاروں میں شابنگ کے لئے امڈ آیا جبکہ کاروباری افراد بھی خوب کمائی کرنے کرتے نظرآرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کم نہیں ہوئے، لاک ڈاون نافذ ہونے باوجود لاہور شہر میں مارکیٹس اور بڑی دکانیں بند ہیں مگر چھوٹے تاجروں کی چاندی ہوگئی، حکومتی احکامات کو نظرانداز کرتے کاروبار کرنے میں مصروف ہیں،دکانیں کھلی ہونے پرخواتین کی بڑی تعداد بازاروں میں شابنگ کے لئے امڈ آئی، شہری اپنی اور دوسری کی صحت کوخطرے میں ڈال کرخریدای کرنے میں مشغول ہیں۔

مزید پڑھئے: ڈپٹی کمشنر لاہور ان ایکشن؛سختی سے کریک ڈاؤن کی ہدایات کردی

لاہور میں مختلف علاقے ایسے ہیں جہاں چھوٹے تاجروں نے کاروبار کرنے کے لئے شڑآدھے نیچے کئے ہوئے ہیں تو کسی نے خریداروں کو دکان میں بٹھا کر شٹر کوبند کیاہوا ہے،کورونا ایس اوپیز کی کھلم کھلا دھجیاں اڑاجارہی ہیں،ماسک کا استعمال بلکل نہیں کیاجارہا جس کے باعث کورونا کے مزید پھیلنے کااندیشہ ہے۔

چھوٹے تاجر خوش بھی دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا کہناتھا کہ کورونا کے خوف کی وجہ سے گھروں میں بند ہوکر نہیں رہ سکتے،دکانیں کھلی ہونے پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے ساتھ عید کی شاپنگ کرنے بازاروں میں پہنچ چکی ہے،شہریوں بھی مہلک وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے، جوتوں، کپڑوں اور دیگر دکانیں آج کھلی رہیں،انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون پر عمل بھی کرایا جارہا اور خلاف ورزی پر مقدمات بھی کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ  ڈپٹی کمشنر لاہور  مدثر ریاض ملک نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹوں، دکانوں پر لاک ڈاون کے احکامات پر عمل درآمد کروائیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئےسختی کی جائے ، کورونا ویکسی نیشن سنٹرز پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جائے۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور  مدثر ریاض کا مزید کہناتھا کہ مساجد میں نماز عید کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے،ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں فلیگ مارچ کو یقینی بنائیں ، شہر کے کسی بھی ہوٹل میں ان اور آؤٹ ڈور ڈائٹنگ نہ ہونے دی جائے۔

مزیدخبریں