باغبانپورہ میں افسوسناک واقعہ نوجوان نے خود سوزی کرلی

11 May, 2021 | 09:05 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)باغبانپورہ میں گھریلو تنازعہ پر 24 سالہ نوجوان نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق خودسوزی کا واقعہ باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والا میں پیش آیا، جہاں 24 سالہ رضوان نے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، آگ کی زد میں آ کر نوجوان بری طرح سے جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

مزید پڑھئے: 24 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی، اہم انکشاف

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ گھریلو تنازعے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے, ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے,خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ  پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ قانونی مسائل بھی ہیں اور اس امر کی نگرانی کرنے کے لیے بھی کوئی نظام موجود نہیں کہ جو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہ معیار کے مطابق ہیں یا نہیں۔اس بات کو تسلیم کیا جا رہا ہے کہ ڈپریشن نامی مرض بہت سارے مسائل کے مجموعے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر خود کشی کی کوشش اعصابی تبدیلیوں کے باعث ہوتی ہے جو ان لوگوں میں نہیں پائی جاتی جو مختلف اقسام کے ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔

جدید تحقیق کے مطابق وہ بیماری جسے ہم ' ڈپریشن' کے نام سے جانتے ہیں، وہ دراصل کئی مختف بیماریوں کا مجموعہ ہے، جن کی مختلف دماغی وجوہات ہو سکتی ہیں, رواں سال میں مختلف وجوہات کی بنا پر پندرہ افراد نے موت کو گلے سے لگا لیا۔
 

مزیدخبریں