ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی او سی نےعیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی

 این سی او سی نےعیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی
کیپشن: NCOC Eid Guide Lines
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے عیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز کی منظور ی دیدی ہے,نماز پڑھنے والے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں جب کہ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں،نماز کے بعد ہجوم نا بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک ہوئے، میٹنگ میں عیدالفطر کے لیے گائیڈلائنز کی منظوری دے دی گئی ،جس کے تحت عید کی نماز کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے، اگر مسجد کے اندر نماز پڑھانا ضروری ہو تو دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں۔

مزید پڑھئے: پنجاب میں عید الفطر کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کافیصلہ

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ مسجد یا کسی بھی کھلی جگہ پر رش کم کرنے کے لیے نماز دو سے تین بار پڑھائی جائے اور نماز عید کا خطبہ محدود رکھا جائے، بیمار، بزرگ اور 15 سال سے کم عمر بچے نماز میں آنے سے گریز کریں، عید کی نماز کے لیے آنے والے ماسک لازمی پہنیں۔

این سی او سی کی گائیڈ لائنز میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد اور عید گاہوں میں داخلے کے لیے متعدد راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں اور نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے، نماز پڑھنے والے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں جب کہ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں،نماز کے بعد ہجوم نا بنائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئےاعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لئےایس او پیز جاری کرنے کافیصلہ کیاگیا،اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب ، اعلی ٰسول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےعید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لئےایس او پیز جاری جائیں گے ، ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا،انہوں نے ہدایت کی کہ چاند رات اور عید کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سے متعلق پلان کو حتمی شکل دی جائے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer