لاہور کے ترقیاتی بجٹ میں اربوں روپے کا اضافہ

11 May, 2021 | 03:40 PM

Malik Sultan Awan

علی رامے: رواں مالی سال کا بجٹ ختم ہونے میں 50 دن باقی رہ گئے اور تبدیلی سرکار نے 40 ارب روپے کا اضافی ترقیاتی بجٹ اداروں کے سپرد کردیا ۔لاہور کے ترقیاتی بجٹ میں 13 ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔

 لاہور کے 412 چھوٹے بڑے منصوبوں کے لیے رواں سال 61 ارب روپے کے فنڈ بجٹ میں مختص تھے جس میں اب  لاہور کے ترقیاتی بجٹ میں 13 ارب روپے کا اضافہ اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کیا گیا ہے جس میں شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور ،شہکام چوک فلائی اوور اور گلاب دیوی انڈرپاس کے فنڈ کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں ۔ان منصوبوں کے لیے اب حکومت نے مکمل فنڈ جاری کردئیے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چالیس ارب روپے کا اضافی ترقیاتی بجٹ مختلف سیکٹرز کو دیا گیاہے ۔ہیلتھ انشورنس پروگرام ،واٹر سپلائی کی اسکیموں کو فنڈ دئیے گئے، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اور پرائمری اینڈ سیکنڈری کو اضافی بجٹ دیا گیا ۔

ریسکیو کے لیے نئی ایمبولینسز کی خریداری ،سستے گھروں کی تعمیر کے لیے اضافی بجٹ دیا گیا ہے ۔ڈی جی خان سمیت مختلف اضلاع کے لیے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج کے تحت بھی فنڈ شامل ہیں ۔

مزیدخبریں