اداکارہ ایمن سلیم کی بولڈ لباس میں تصاویر سامنے آگئیں

11 May, 2021 | 03:21 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ایمن سلیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بولڈ لباس میں تصاویر شیئر کی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے۔  

اداکارہ ایمن سلیم بھرپور صلاحیتوں کی مالک اداکارہ ہیں جنہوں نے ہم ٹی وی کے رمضان ڈرامہ چپکے چپکے سے ڈیبیو کیا ہے، اس ڈرامے میں وہ مشی کا کردار نبھا رہی ہیں، ان کی خوبصورتی اور بے عیب طبیعت نے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کر لی ہے مگر حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اہلخانہ کے ہمراہ بہت سی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بولڈ لباس میں نظر آرہی ہیں جس پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ان کے بہت سے مداحوں نے کہا کہ یہ بھی دیگر اداکاروں کی طرح ہی ہیں جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ ڈرامہ میں اپنے معصومانہ کردار سے بالکل مختلف نظر آرہی ہیں۔

واضح رہےکہ ایمن سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں، اداکارہ ایمن سلیم بطور ماڈل اورپاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ مقبول گلوکارہ اور کوئین آف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔

ایمن سلیم نے پنسلونیا یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ہے، انہوں نے 2009 میں ایک سمارٹ کار میں 18 لڑکیوں کو ایڈجسٹ کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنارکھا ہے۔

مزیدخبریں