خبردار:خواتین مہندی کے انتخاب میں ہوشیاری سے کام لیں

11 May, 2021 | 02:44 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)عید الفطر   کا تہوار ہو  اور  اس موقع پر خواتین ہاتھوں پر مہندی نہ  لگائیں بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے ، ایک روایت  بھی ہے  پاکستانی خواتین مہندی کے بغیر عید کو  ادھورا سمجھتی ہیں۔

مہندی لگانے سے پہلے خواتین کو یہ بات مدنظر رکھنی چاھئےکہ آج کل بازاروں میں انتہائی ناقص مہندی فروخت ہو رہی ہے جس کے لگانے پر ری ایکشن ہونےسے عید کا سارا مزا خراب ہو جاتا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق زیادہ تر خواتین کیمیکل سے تیار کردہ مہندی لگاتی ہیں تاکہ اس کا گہرا رنگ چڑھ سکے ۔ حالیہ دنوں میں بازار سے ملنے والی کیمیکل والی مہندی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے اور یہ جلد کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے۔

کیمیکل سے بنی مہندی سے جلد جلنا،چھالے پڑنے اور الرجی ہونا عام علامات ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین معیاری مہندی استعمال کریں، اگر ہو سکے دیسی مہندی لے کر اسے گھر پر بنا کر استعمال میں لایا جائے کیونکہ مہندی خواتین ہاتھوں کی خوبصورتی کے لگاتی ہیں لیکن اگر اس سے ہاتھ ہی خراب ہو جائیں  تو کیا فائدہ لہذا مہندی کے انتخاب میں خواتین ہوشیاری اور سمجھداری سے کام لیں۔

مزیدخبریں