اسکینڈل کوئین میرا کتنے برس کی ہوگئیں؟

11 May, 2021 | 01:09 PM

Malik Sultan Awan

زین مدنی: اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا چوالیس برس کی ہو گئیں، میرا نے 90 کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں انٹری ڈالی۔ اداکارہ نے فلموں سے کم اور اسکینڈلز سے زیادہ شہرت حاصل کی۔ امریکا کے پاگل خانے میں بھی وقت گزار چکی ہیں۔

لالی ووڈ کی بات ہو اور اداکارہ میرا کا ذکر نہ ہو یہ ممکن نہیں، میرا بھلے ہی انکار کریں لیکن یہ سچ ہے کہ وہ زندگی کی 44 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ میرا نے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں انٹری دی۔

گزشتہ 10 سال میں برائے نام فلمیں کیں لیکن وہ خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں۔ میرا نے اسپتال بنانے کا شوشہ چھوڑا، ہسپتال تو نہیں بنا لیکن وہ خود امریکہ میں پاگل خانے کی یاترا کر چکی ہیں جس کی تصدیق ان کی والدہ نے بھی کی۔

میرا کی آخری فلم باجی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تاہم ان کے مداح ابھی بھی انہیں فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں