سعید احمد سعید: سعودی عرب آنیوالے مسافروں کیلئے سخت شرائط عائد، سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ لازم قرار، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ سعودی عرب داخلے کی اجازت کے حامل ممالک کے شہریوں کیلئے قرنطینہ سینٹرز قائم کردیئے گئے۔ ائیرلائنز کا مسافروں کیلئے سعودیہ میں قرنطینہ اداروں سے کنٹریکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گاگا نے مسافروں کو قرنطینہ سے استشنی کیلئے شرائط وضوابط جاری کردیں ہیں۔
پابندی سے استثنیٰ والے ممالک کے مسافروں کیلئے ہیلتھ انشورنس سمیت استشنی کیلئے مسافروں کو 4 اقسام کی ویکسین میں سے 1ڈوز لگوا کر آنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اقسام میں فائزر کی2 ڈوز، اسٹرازینیکا کی2 ڈوز، وڈرینا ویکسین کی2 ڈوز جبکہ جانسن کی 1 ڈوز شامل ہے۔ کوئی 1 ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔
دوسری جانب مالدیپ نے پاکستان سمیت انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، نیپال اور بھوٹان کے شہریوں پر بھی سفری پابندی لگا دیں، پابند کا اطلاق 9مئی سے غیر معینہ مدت کے لیے ہے جبکہ ساؤتھ ایشن ممالک کے ورک پرمٹ ہولڈرز پر بھی عارضی پابندی لگا دی گئی ہے اس حوالے سے مالدیپ کی وزارت سیاحت نے ہدایت نامہ جاری کردیا، فیصلہ خطے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں کینیڈا نے پاکستان اور بھارت پرسفری پابندی عائد کیں ہیں،کینیڈین ایوی ایشن نے (نوٹم) جاری کیا جس کے تحت بھارت اور پاکستان سے کینیڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر پابندی ہوگی، سفری پابندی 30 دن کی مدت کے لئے نافذ العمل ہوگی،پی آئی اے نے اپنی کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔